Sunday, September 25, 2022

عمران خان پارلیمنٹ میں آئے اور قومی ترانے کے احترام میں جہاں تھے وہیں کھڑے ہوگئے

عمران خان پارلیمنٹ میں آئے اور قومی ترانے کے احترام میں جہاں تھے وہیں کھڑے ہوگئے
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ میں آئے اور قومی ترانے کے احترام میں جہاں تھے وہیں کھڑے ہو گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے آج پارلیمنٹ میں قومی ترانے کے احترام کی نئی مثال قائم کی ہے۔ عمران خان پارلیمنٹ میں داخل ہوئے ابھی نشست تک پہنچے ہی تھے کہ قومی ترانہ بجنے لگا۔ وزیراعظم عمران خان جہاں تھے وہیں رک گئے۔ جب تک ترانہ ختم نہیں ہوگیا عمران خان احتراماً اپنی جگہ پر کھڑے رہے جیسے ہی  ترانہ ختم ہوا انہوں نے اپنی نشست سنبھال لی۔ عمران خان کی جانب سے قومی ترانے کے وقار اور احترام کے اس انداز کو سوشل میڈپا پر بے حد سراہا جارہا ہے۔ پاکستانیوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دوسری طرف مودی کا سٹھیا جانا آج کی بات نہیں ہے۔ مسلم دشمنی میں پیش پیش نریندرمودی کو سرکاری آداب کا علم ہے نہ سفارتی طور طریقوں کا۔ پاکستان کی امن کوششوں کو منفی جواب دینے والے نریندر مودی سفارتی آداب سےناواقف توہیں ہی ، سفارتی اور قومی آداب وروایات سے بھی فارغ ہیں۔ روس کے دورے پر وہ قومی ترانے کا احترام کرنا بھول گئے۔ پیوٹن کےساتھ چلتے چلتےانہیں یاد ہی نہ رہا کہ قومی ترانے کے احترام میں انہیں رکنا ہے۔ مودی اپنی دھن میں چلتے رہے تو مجبوراً ایک اہلکار نے انہیں پیچھے سے پکڑ کر روسی صدرکے ساتھ کھڑا کیا۔ مودی کی اس حرکت سے پتہ چلتا ہے وہ وزیراعظم بن کر بھی سفارتی ، اخلاقی روایات اور طور طریقوں سے نابلد ہیں۔