Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان ٹیم کےساتھ کی گئی دھاندلی کےخلاف بھارت میں دھرنا دیں : رانا ثنا اللہ

عمران خان ٹیم کےساتھ کی گئی دھاندلی کےخلاف بھارت میں دھرنا دیں : رانا ثنا اللہ
March 21, 2016
فیصل آباد (92نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے سمن آباد تھانے کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا۔ رانا ثنا اللہ اس موقع پر بھی سیاسی حریفوں کو نہ بھولے۔ ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے جسے بولنا نہیں آتا‘ بڑا ہوگا تو سیکھ جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق 4 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی تھانہ سمن آباد کی نئی بلڈنگ کا افتتاح رانا ثناءاللہ نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے روایتی سیاسی حریفوں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے جسے نہیں پتہ کہ وہ کیا بول رہاہے۔ بڑا ہوگا تو آہستہ آہستہ سیکھ جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان کومیرے اوپر کوئی اعترض ہے تو وہ عدالت میں جا سکتے ہیں۔ مولویوں کے کہنے پر خواتین کو گھروں میں بند کر کے چابیاں انہیں پکڑانے کی خواہش خواہش ہی رہے گی۔ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف انہوں نے مشورے دیے اور ہم میچ ہار گئے۔ اب خان صاحب یہاں بھی دھاندلی کا رونا روتے ہوئے دھرنا دے دیں۔ سی پی او فیصل آباد ڈرائیور بنے اور رانا صاحب مسافر۔ تقریب کے زیادہ وقت میں صوبائی وزیر قانون نیند کے مزے لوٹتے رہے۔