Saturday, July 27, 2024

عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواہ کا چناو کرنے میں الجھ گئے

عمران خان  وزیراعلیٰ خیبر پختوانخواہ کا چناو کرنے میں الجھ گئے
July 27, 2018
پشاور (92 نیوز) وزیر اعظم کا حلف لینے سے قبل عمران خان  وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ کا چناو کرنے میں الجھ گئے ۔ وزارت اعلیٰ کا تاج کس کے سر سجے گا،، پرویز خٹک، عاطف خان اور اسد قیصر نے لابنگ تیز کر دی ۔ قومی اسمبلی کی نشست جیتنے کے باوجود پرویز خٹک ایک بار پھر وزیر اعلی کے امیدوار بن گئے۔ پرویز خٹک وزیر داخلہ کے قلمدان کے بھی  امیدوار تھے۔ اسد قیصر اور عاطف خان نے عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ سابق وزیر اعلی پرویز خٹک جہانگیر ترین کیمپ کا حصہ سمجھے جاتے ہیں جبکہ عاطف خان  اور اسد قیصر چئیر مین پی ٹی آئی کے قریب ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی تعلیم کے شعبہ میں عاطف خان کی کارکردگی سے متاثر ہیں جبکہ پرویز خٹک سیاست کا وسیع تجربہ اور جوڑ توڑ کے ماہر ہیں۔