Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے 1980ءمیں کاونٹی کھیلنے والے مہنگے ترین کھلاڑی تھے : فواد چودھری

عمران خان نے 1980ءمیں کاونٹی کھیلنے والے مہنگے ترین کھلاڑی تھے : فواد چودھری
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف نے عمران خان کی منی ٹریل کی دستاویزات میڈیا میں پیش کردیں۔ فواد چوہدری کہتے ہیں 1980ءمیں عمران خان کاﺅنٹی کھیلنے والے مہنگے ترین کھلاڑی تھے۔۔ فلیٹ کرکٹ کی آمدن سے خریدا۔ اسکی قیمت کوئی 600 کروڑ نہیں۔ سپریم کورٹ برطانوی کمپنی سے تفصیلات منگوا سکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ عمران خان نے بنی گالہ کی رہائش کی منی ٹریل عدالت کو دیدی ۔منی ٹریل ان کی سابق اہلیہ جمائما نے بھجوائی۔ عمران خان نے کاﺅنٹی سے ملنے والے ایک لاکھ 17 ہزار پاﺅنڈ میںلندن فلیٹ خریدا۔

فوادچوہدری نے کہا کہ سسیکس کاﺅنٹی عدالت کے ریکارڈ طلب کرنے پر تفصیلات فراہم کرسکتی ہے۔۔

ترجمان تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھاکہ کیری پیکر سیریز کے کاغذات بھی عدالت میں جمع کرائے گئے۔۔کہاں ساڑھے 600کروڑ کا فلیٹ اور کہاں 50لاکھ کا۔۔پریس کانفرنس سے مراد سعید اور شبلی فراز نے بھی خطاب کیا۔