Friday, October 7, 2022

عمران خان نے یوسف گبول کی پارٹی رکنیت بحال کردی

عمران خان نے یوسف گبول کی پارٹی رکنیت بحال کردی
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یوسف گبول کی پارٹی رکنیت بحال کردی ہے۔ یوسف گبول پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے رکن ہیں۔ عمران خان نے ایک ماہ پہلے ٹربیونل تحلیل کرکے یوسف گبول کی رکنیت معطل کی تھی۔ بحالی کا فیصلہ عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین سے ملاقات کے بعد کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یوسف گبول دوبارہ پارٹی کے رکن بن گئے ہیں۔