Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے کہا تصدق جیلانی کے بعد آنیوالے جج پارلیمنٹ توڑ دیں گے: جاوید ہاشمی

عمران خان نے کہا تصدق جیلانی کے بعد آنیوالے جج پارلیمنٹ توڑ دیں گے: جاوید ہاشمی
July 31, 2017

ملتان(92نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل کرنے کے لیے اتنا کمزور فیصلہ سنانا،دنیا اس پر تھو تھو کر رہی ہے، عمران خان نے کہا تصدق جیلانی کے بعد آنے والے جج اسمبلیاں توڑ  دینگے، ، کوئی ہمارے  مقابلے پر نہیں آئیگا۔

تفصیلات کےمطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان پریس کلب میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  سپریم کورٹ مجھے بلوالے، میری آج کی تمام گفتگو بیان حلفی ہوگی  میں نے کسی بھی عہدہ  کے لیے دعا نہیں مانگی، میں نے ہمیشہ قوم کی ترقی اورصراط المستقیم پر چلنے کی دعا مانگی ہے۔ عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب جج اسمبلیاں توڑیں گے تو وہ کہاں کا مارشل لاء ہوگا، عمران خان نے کہا عدلیہ پارلیمنٹ ختم کرے گی تو نواز شریف خود مستعفی ہوجائینگے ۔

سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے تھے کہ  ٹیکنو کریٹ کی حکومت بنے گی، ستمبر کے آخر تک الیکشن ہونگے اور ہماری حکومت بن جائیگی ۔ٹیکنوکریٹ کی بات ہونے پر میں عمران خان سے ناراض ہوکر ملتان واپس آگیا تھا میں نے کہا تھا کہ بیان واپس لیں جس پر عمران خان نے بیان واپس لیا اور میں دھرنے میں واپس لوٹ گیا، گوجرانوالا میں جب پی ٹی آئی کے قافلے اور کنٹینر پر پتھراؤ ہوا تو عمران خان اور شیخ رشید  نیچے لیٹ گئے میں نے پتھراؤ کرنے والوں  کو للکارا تھا۔