Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے کل بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا

عمران خان نے کل بنی گالا میں اہم اجلاس طلب کر لیا
April 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں اور آتے ہی بنی گالہ میں پارٹی کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا۔ دوسری جانب عمران خان کی 20 سالہ سیاسی جدوجہد پر بنائی گئی ویڈیو کا ٹریلر جا ری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کل پاکستان پہنچ کر پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، نعیم الحق اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس میں پانا ما لیکس کی تحقیقات سے متعلق امورپر اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ 24 اپریل کے جلسے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔ عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر مبنی فلم 24 اپریل کو ایف نائن پارک جلسے میں دکھائی جائے گی۔ عمران خان کی 20 سالہ سیاسی جدوجہد پر بنائی گئی ویڈیو کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔