عمران خان نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کو عشایئے پر بلالیا
اسلام آبا د( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اتحادی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو آج عشایئے پر بلا لیا ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے ، عمران خان کی اتحادیوں کے ساتھ باضابطہ یہ پہلی ملاقات ہوگی۔
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کیلئے پولیس نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔
پولیس کے پلان کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا سے پارلیمنٹ تک 300 اہلکارتعینات ہوں گے ، ریڈ زون سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا۔
ریڈزون میں کسی بھی غیرمتعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی،سکیورٹی کے لئے پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ڈیوٹی دیں گے۔