Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی

عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
February 11, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) عمران خان نے چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔ عمران خان کا کہنا ہےچوہدری نثار اور مریم نواز کا کوئی مقابلہ نہیں  ، میں بڑا دل رکھتاہوں  ، چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجائیں تو اچھا ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وہ بڑا دل رکھتے ہیں ،  چوہدری نثار پی ٹی آئی میں آجائیں تو اچھا ہوگا۔۔ چوہدری نثار آزاد الیکشن لڑتے ہیں تو ہو سکتا ہے پی ٹی آئی  ان کی حمایت کرے  ۔

عمران خان نے آصف زرداری سے انتخابی اتحاد کو ناممکن قراردیا  کہتے ہیں بلاول سے اتحاد کا مطلب زرداری سے اتحاد ہے جو ناممکن ہے۔ نواز شریف اور آصف زرداری بیرون ملک اپنے اربوں ڈالر واپس لے آئیں تو انکی توبہ قبول ہے۔

سینٹ الیکشن کے حوالے سے عمران خان کا کہناتھا کہ سینٹ الیکشن میں پیسہ چل رہا ہے انھیں بھی 40 کروڑ کی آفر ہوئی ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ چیرمین سینیٹ کی نشست کے لیے پیسے لگا رہے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈینگ جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے۔ پی ٹی آئی  نے چھ سینیٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔مولانا سمیع الحق اتحادی ہیں، اضافی ووٹ ہوئے تو انکو دے سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر سینیٹ کا الیکشن براہ راست کرائے گی ۔

عمران خان نے خواجہ آصف کو قومی اسمبلی کےلئے خطرہ قراردیا اور ججوں سے مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کیس روزانہ کی بنیاد پر سنیں۔ کپتان کا کہناتھا کہ ان کی  ذاتی زندگی بارے خبریں آئی بی لیک کرتی ہے۔ ڈی جی آئی بی شریف فیملی کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں ۔