عمران خان نے پہاڑوں پر جادوگر بٹھائے ہیں، شفٹیں لگی ہیں،عابد شیر علی
لاہور( 92 نیوز) وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے لاہور سروسز اسپتال میں وزیر داخلہ احسن اقبال کی عیادت کی ۔
عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان نے پہاڑوں پر جادو گر بٹھا رکھے ہیں،ہر پانچ گھنٹے بعد جادوگروں کی شفٹ تبدیل ہو رہی ہے۔
میڈیاسے بات چیت میں عابدشیرعلی نے کہا احسن اقبال پرفائرنگ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہوسکتی ہے ، مگرنواز شریف کے شیروں کو یہ گولیاں نہیں روک سکتیں ۔