Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے پاناما لیکس پر کمیشن کی تجویز مسترد کر دی

عمران خان نے پاناما لیکس پر کمیشن کی تجویز مسترد کر دی
December 8, 2016

اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پاناما کیس پر کمیشن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ ہی فیصلہ کرے۔ کمیشن صرف ایک شرط پر قبول ہے کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دیں۔ پی آئی اے کا سیفٹی کا ریکارڈ اچھا نہیں، حادثے کی انکوائری لازمی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کمیشن کی ضرورت نہیں، یہی بینچ کیس روزانہ کی بنیاد پر سنے اور فیصلہ دے، عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے۔ اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ ہم پاناما کا کیس جیت چکے ہیں، حکومت کے پاس کاغذی ثبوت نہیں، عدالت جانے پر ردعمل آیا مگر ہم گئے۔ کمیشن نہیں یہی بینچ کیس کا فیصلہ کرے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاست کے ادارے ناکام ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم کے وکیل نے کہا کہ انکی تقریر سیاسی تھی۔ اگر ایسا تھا تو مطلب وزیراعظم جھوٹ بول رہے تھے۔ پوچھنا چاہتا ہوں نوازشریف نے پارلیمنٹ سے جھوٹ کیوں بولا۔

عمران خان نے سانحہ حویلیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا ریکارڈ درست نہیں۔ انکوائری ہونی چاہیے تاکہ سبق سیکھیں اور آئندہ ایسا واقع نہ ہو۔ جنید جمشید کی اور دیگر شہدا کے ضیاع پر افسوس ہے۔