Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دیا ہے، شہبازشریف کا ٹویٹ

عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو این آر او دیا ہے، شہبازشریف کا ٹویٹ
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اور اپنی حکومت کو این آر او دیا ہے۔

شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا یہ ترمیم احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔

رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا عمران خان ایک آرڈیننس جاری کر دیں کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق صرف مسلم لیگ ن پر ہو گا۔ نیب آرڈیننس کا اطلاق حکومت کی چوری پر نہیں ہوتا۔

پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں نیب ترمیمی آرڈیننس کو حکومتی بدنیتی قرار دیا۔ انہوں نے کہا ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کیلئے لایا گیا۔ اپوزیشن جماعتیں ریلیف نہیں انصاف مانگ رہی ہیں۔