Wednesday, December 7, 2022

عمران خان نے نوازشریف کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیدیا

عمران خان نے نوازشریف کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیدیا
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو پاکستان کا سب سے بڑا ڈاکو اور کرپٹ شخص قرار دیدیا۔۔کہتے ہیں نوازشریف نااہلی کے خوف سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔ مریم نواز نے ان کےخلاف بولنے کےلئے سعد رفیق خواجہ آصف اور دانیال عزیز کی ڈیوٹی لگا رکھی ہے۔ تفصیلات کےمطابق  پانامہ لیکس کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کاکہنا تھا کہ یہ کیا دلیل ہوئی کہ خود کرپٹ تو دوسرا بھی کرپٹ کیا انہیں برا بھلا کہہ کر نوازشریف بچ جائینگے۔ جب فلیٹوں کا مان لیا تو منی ٹریل دینا پڑے گی کہتے ہیں وہ نوازشریف کو 30 سال سے جانتے ہیں اگر چو ر کو چور نہیں کہیں گے تو یہ ظلم ہے۔ عمران خان نے مریم نواز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہنے لگے موٹو گینگ کا مسئلہ یہ ہے کہ مریم نواز دانیال سے پوچھتی ہیں کہ عمران کو گالیاں نکالیں سعد رفیق اور خواجہ آصف کو کہتی ہیں گالیاں نکالو ورنہ بتادونگی ارب پتی کیسے بنے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ کو خوف طاری ہوگیا ہے ججز سب کو دلائل کا بھرپور موقع دے رہے ہیں۔امید ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نیا پاکستان بنے گا۔