Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے نوازشریف کو نکالنےکیلئے عوام کو سڑکوں پر لانےکا اعلان کردیا

عمران خان نے نوازشریف کو نکالنےکیلئے عوام کو سڑکوں پر لانےکا اعلان کردیا
July 16, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے نوازشریف کو نکالنے کےلئے عوام سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف 30 سال تک معصوم بن کر اس ملک کے ساتھ ظلم کرتے رہے، اب وہ جدہ نہیں اڈیالہ جیل جائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ دھرنے سے اب تک ہم نے قوم کو شعور دیا ہے۔ جو بھی ن لگ کو کٹہرے میں لانے کی کوشش کرتا ہے اس کو سازش کہا جاتا ہے۔ عمران خان کا کہناتھا کہ مریم نواز نیلسن اور نیسلکول کی مالکن ثابت ہوئی۔جے آئی ٹی نے ساٹھ دنوں میں وہ ثبوت پیش کئے جس اب کوئی شک نہیں رہا۔وزیراعظم نوازشریف کی اپنی کمپنی دوبئی میں نکل آئی۔ وہ دوبئی میں کمپنی سے بطور مینجر دس ہزار درہم لیتے رہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ نوازشریف تیس سال سے پیسے ملک سے چوری کرکے باہر لے جاتے رہے۔ چار چیزیں ثابت ہو گئی سازش کی بات کرنے کی بجائے اس کا جواب دیا جائے۔ عمران خان کا کہناتھاکہ نوازشریف نے پارلیمنٹ کو تباہ کردیا ہےاور نیب چوروں کو بچانے میں لگا ہوا ہے۔