عمران خان نے نماز عید دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی مقامی مسجد میں ادا کی

مری (92 نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نماز عید دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی کی مقامی مسجد میں ادا کی۔
نماز عید کی ادائیگی کے موقع پر چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری اور سکیورٹی عملے کے افراد بھی ہمراہ تھے۔ ۔
عمران خان نے دوبکروں کی قربانی بھی دی۔ ایک بکرا بنی گالہ اور دوسرے بکرے کی قربانی نتھیا گلی میں دی۔ عمران خان کل شام کو نتھیا گلی سے واپس آئیں گے۔