Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے منی ٹریل اور ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے

عمران خان نے منی ٹریل اور ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے
July 25, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے لندن فلیٹ سے متعلق منی ٹریل اور ٹیکس گوشوارے سپریم کورٹ میں پیش کردئیے۔ نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ پیش کردہ ریکارڈ سے ثابت ہوگا کہ عمران خان ٹیکس چوری کے مرتکب نہیں ہوئے ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزار کی استدعا منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں ،میڈیا پر کوئی کیا کہتا ہے سروکار نہیں۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری  نے دلائل میں کہا کہ لندن فلیٹ کے لیے پیسہ ملک سے باہر لیجانے کا کوئی ایشو نہیں ہے. لندن فلیٹس خریداری میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی ۔ لندن فلیٹ کی پہلی رقم 1983 میں ادا کی گئی۔2002 کے انتخابات میں لندن فلیٹ ظاہر کیا تها۔ جو دو ہزار تین میں فروخت ہو گیا۔ جمائمہ سے دستاویزات کے بعد منی ٹریل مکمل ہو گئی ہے۔ نعیم بخاری نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مطمئن کرنے کے لیے ہمارے پاس بینکنگ ٹریل موجود ہے،ہمارے پاس بینکنگ رقوم کی آمد و خارج کی تفصیلات موجود ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں فلیٹ کی خریداری کے لیے رقم کے بارے میں سوال کی تلاشی ہے،عمران خان نے صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈز کیسے ملے اور کیسے ادا کئے،یہ نکتہ دوسری طرف سے نہیں اٹھایا گیا۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ دلچسپی یہ ہے کہ اکاونٹس میں کتنی رقم آئی اور خریداری کے لیے کتنی ادا ہوئی؟۔ نعیم بخاری نے کہا کہ سسیکس کاونٹی سے تنخواہ بھی بنک اکاونٹس میں آتی تھی ، اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود راشد خان بھی روسٹرم پرآگئے اور  عدالت کو بتایا کہ جمائمہ سے رقم  انکے اکاونٹ میں منتقل ہوئی، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ راشد خان کے اکاونٹ میں ایک لاکھ ڈالرز 23 جنوری 2003 کو آئے،رقم جمائمہ سے نہیں آئی یہ آپ کا پہلے جواب تها،مئی 2003 میں ایک لاکھ ڈالرز سے زائد رقم پاکستان منتقل ہوئی، جمائمہ سے ایک رقم 2 لاکھ 58 ہزار 333 ڈالر موصول ہوئے،آپ خود تمام رقم کی وضاحت کر دیں، راشد خان نے کہا کہ جمائمہ نے مجموعی طور پر 4 لاکھ 8 ہزار ڈالرز بهجوائےان کے مطابق رقم جمائمہ نے ہی بھجوائی تھی۔ اکرم شیخ نے کہا کہ بینک ریکارڈ کی متعلقہ بینکوں سے تصدیق کرائی جائے۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ اس کے لئے وقت درکار ہوگا۔عدالت نے عمران خان نااہلی کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے نعیم بخاری کو اضافی دستاویزات کل تک جمع کروانے کی ہدایت کردی۔جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی۔