Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے لندن فلیٹ گوشواروں میں ظاہر کیا‘ کبھی ٹیکس چوری نہیں کی: لاءفرم

عمران خان نے لندن فلیٹ گوشواروں میں ظاہر کیا‘ کبھی ٹیکس چوری نہیں کی: لاءفرم
May 15, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان کی مالی معاملات کی نگران فرم نے ن لیگ کے الزامات مسترد کر دیے۔ یوسف اسلام ایسوسی ایٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سربراہ کے مالی معاملات سے متعلق تمام سوالوں کے جوابات دینے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوسف اسلام ایسوسی ایٹس نے تحریک انصاف کی قیادت کے نام خط لکھا ہے یوسف اسلام ایسوسی ایٹ 30 سال سے عمران خان کے مالی امور کی دیکھ بھا ل کررہی ہے۔ خط کے متن کے مطابق عمران خان کے مالی امور کے تمام حقائق درج ہیں۔ عمران خان کو آج تک انکم ٹیکس شعبے میں ٹیکس بچانے یا اثاثے چھپانے کا نوٹس نہیں دیا۔ عمران خان مالی معاملات کے حوالے سے شفاف ریکارڈ کے حامل ہیں۔ کرکٹ اور اشتہارات سے حاصل آمدنی گوشواروں میں ظاہر کی گئی ہے۔ لندن کا فلیٹ بھی عمران خان کے گوشواروں میں ظاہر کیا گیا ہے۔ لندن کا فلیٹ 2003ءمیں فروخت کیا گیا جس کی رقم قانونی طریقے سے پاکستان لائی گئی۔ عمران خان پاکستانی قوانین کے مطابق انکم ٹیکس اور ویلتھ ٹیکس گوشوارے داخل کراتے ہیں۔ یوسف اسلام ایسوسی ایٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے مالی معاملات کے حوالے سے تمام سوالوں کے جوابات دینے کو تیار ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔