Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے قومی اسمبلی کی 5سیٹیں جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا

عمران خان نے قومی اسمبلی کی 5سیٹیں جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا
July 26, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) بڑے بڑے مخالفین کو پویلین کی راہ دکھاتے ہوئے کپتان نے سیاسی ورلڈکپ بھی اپنے نام کرلیا۔ این اے 131 لاہور کے بڑے انتخابی معرکے میں کانٹے کا مقابلہ رہا اور بالآخر عمران خان نے سعدرفیق کی ٹرین کو پٹری سے اتار دیا  ، کپتان کے 84 ہزار 313 ووٹوں کے بدلے سعدرفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے سکے ، این اے 243 کراچی سے عمران خان نے ایم کیوایم کے علی رضا عابدی اور پیپلزپارٹی کی شہلا رضا کو شکست دی  ۔ آبائی علاقے این اے 95 میانوالی میں کپتان  نے مدمقابل لیگی امیدوار کو قریب بھی نہ پھٹکنے دیا اور ایک لاکھ اٹھائیس ہزار 610 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔ این اے 53 اسلام آباد میں ممکنہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان کو دلچسپ مقابلے کے بعد باہر کیا  ، بنوں میں بھی عمران خان اپنے مدمقابل اکرم درانی سے واضح اکثریت کے ساتھ جیت رہے ہیں ۔ عمران خان کی فتح کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔