Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا
September 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت پر اعتماد نہیں۔ ضمنی انتخابات میں فوج تعینات کی جائے۔ کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے اپنی غلطیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے مگر ان ارکان پر اعتبار نہیں۔ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی کوتاہیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ضمنی الیکشن میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے نون لیگ کے دباو پر ٹربیونل کے ججز تبدیل ہو رہے ہیں۔ پنجاب میں حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان پر اعتماد نہیں۔ چار اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں، جو بھاگنے والے ہیں ان کو سب جانتے ہیں۔ تحریک انصاف کے کپتان نے کہاکہ دھاندلی کے الزامات پر ن لیگ کے پاس کوئی جواب نہیں۔ امپائر وں کو ساتھ ملا کر کبھی بھی شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔