Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

' عمران خان نے شوکت خانم کا فنڈ عالمی سرمایہ کاری میں ڈبو دیا '

' عمران خان نے شوکت خانم کا فنڈ عالمی سرمایہ کاری میں ڈبو دیا '
April 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ (ن) نے شوکت خانم کے فنڈز کے غلط استعمال کا کچا چٹھا کھول دیا۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیر اعظم پر کوئی الزام عائد نہیں ہوا۔ وہ کیوں مستعفی ہوں۔ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے اور خیرات کے پیسے کو عالمی سرمایہ کاری میں ڈبو کر نقصان پہنچایا۔ وہ بتائیں کب بنی گالا کا گھر بیچ کر نقصان پورا کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں زبیر عمر، طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج تک جتنے بھی ہم پر الزامات لگے، غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے۔ عمران خان نے شوکت خانم کے عطیات کی رقم عالمی سرمایہ کاری میں استعمال کر کے نقصان پہنچایا۔ عمران خان بتائیں کہ کب بنی گالا کا گھر بیچ کر شوکت خانم کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان لوگوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا درس اور خود بیرون ملک سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ شوکت خانم کے چندے کے پیسے بھارتی باشندے کے ساتھ مل کر عالمی سرمایہ کاری میں جھونکے گئے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر پانامہ لیکس پر کوئی الزام نہیں لگا وہ کیوں مستعفی ہوں۔ عمران خان پر ہم نے کئی سوالات اٹھائے لیکن آج تک ان کے جوابات نہیں دیے گئے۔