Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے شمیم نقوی کو ایم کیو ایم کیخلاف بیان بازی سے روک دیا

عمران خان نے شمیم نقوی کو ایم کیو ایم کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
August 9, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں  عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے، کراچی کے عوام نے مینڈیٹ دیا، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دیں ۔  کپتان نے فردوس شمیم نقوی کو ایم کیو ایم سےمتعلق بیانات دینے کے حوالے سے بھی محتاط رہنے کی تنبیہ کردی۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ اجلاس میں علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتخابی نتائج کے بعد سندھ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے ،  الیکشن میں کامیاب ہونیوالوں کو مبارکباد دیتا ہوں ،  سندھ کی عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کرنے ہیں ، نو منتخب ارکان سندھ کی اصل صورتحال سب کے سامنے لائیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی ملک کی معاشی ترقی کا حب ہے ، کراچی کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں۔ تحریک انصاف کےرہنما فردوس شمیم نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے عمران خان کراچی کی نشست رکھیں گے  ،  عمران خان نے مجھے ایم کیو ایم سے متعلق بات کرنے پر تنبیہ کی ہے۔۔ اجلاس کے بعد  بات کرتے ہوئے سندھ ارکان  اسمبلی  کا کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا فیصلہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے بعد ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کراچی کی ترقی کے لیے جو بھی ساتھ دے گا اسے ویلکم کریں گے۔