Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں بکنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں بکنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کرنے والوں کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ۔
عمران خان نے کہا کہ بکنے والے ارکان کو پارٹی سے نکال دیا جائیگا ۔ تادیبی کارروائی کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات میں ٹکٹ بھی نہیں دیا جائیگا ۔
عمران خان نے وزیر اعلیٰ اور صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ ضمیر کا سودا کرنے والے ارکان کے نام بے نقاب کئے جائیں ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ہارس ٹریڈنگ کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں ۔
ایک خاتون سمیت پی ٹی آئی کے 17 ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا ۔ پتا لگایا جا رہا ہے کہ رقم کے علاوہ کیا کسی اور خفیہ ڈیل کے تحت مخالف پارٹی کو ووٹ تو نہیں دیئے گئے؟ ۔ رپورٹ رواں ہفتے عمران خان کو پیش کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے ووٹ ڈالنے والے ممبران کو پولنگ کے دن کوڈ دیئے تھے ۔ گنتی کے وقت کوڈ اور ترجیحات سے بکنے والے ایم پی ایز کا علم ہوا ۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی ممبران نے مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) اور پی پی پی کے امیدواروں کو ووٹ دیا ۔ ممبران کی ٹیلی فونک گفتگو اور ملاقاتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا جارہا ہے ۔
معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے نیب’ اینٹی کرپشن اور ایف بی آر سے رجوع کیا جائیگا ۔
پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو بیلٹ پیپرز تک رسائی کی درخواست بھی دیگی ۔