Tuesday, September 17, 2024

عمران خان نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے، خورشید شاہ

عمران خان نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے، خورشید شاہ
May 31, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھ رکھا ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سیاست میں فیصلوں پر پہرہ دینا پڑتا ہے ۔ بلوچستان میں اگر انتخابات ملتوی ہوئے تو تین صوبوں میں الیکشن نہیں ہو سکتے، ہم انتخابات ملتوی ہونے کے حق میں نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ایک لیڈر وہ ہے جو اپنے منہ سے نکلا ہوا لفظ برداشت کرے چاہے اسے کتنا ہی نقصان کیوں نا اٹھانا پڑے لیکن وہ اپنے لفظوں سے  نہ پھرے ۔ بلوچستان میں پیش ہونے والی الیکشن میں تاخیر سے متعلق قرار داد کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ اس حق میں نہیں ہیں کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں لیکن اگر الیکشن ایک مہینہ کے لیئے تاخیر کا شکار ہوں گے تو اگست میں حج ہو گا اور حج کے بعد محرم آ جائے گا جس کے بعد الیکشن کی بات دو تین مہینے پیچھے چلی جائے گی جو کہ نہیں ہونا چایئے۔