Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے دوستوں کی مدد سے بگڑی معیشت کو سنبھالا، محمود خان

عمران خان نے دوستوں کی مدد سے بگڑی معیشت کو سنبھالا، محمود خان
November 7, 2021 --- ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے عمران خان نے دوستوں کی مدد سے بگڑی معیشت کو سنبھالا۔

پی ٹی آئی نے طویل عرصے بعد صوبائی دارالحکومت میں میدان سجایا تو پنڈال میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار آئی۔ جلسہ عام سے خطاب میں وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ کسی نے روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر عوام کو لوٹا، کوئی مذہب  کے پیچھے چھپ کر ملک لوٹتا رہا تو کسی نے قرض اتارو ملک سنوارو کا نعرہ لگا کر لوٹ مار کی۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ اس کی اصل وجہ کورونا اور پچھلی حکومتوں کی کرپشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کرنے والے ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ سخت حالات سے گزرنے کے بعد قومیں بنتی ہیں۔

وزیر اعلٰی محمود خان کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے تک کم ہونے کی بھی نوید سنائی۔