Wednesday, September 28, 2022

عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی  کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر گرادیا

عمران خان نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی  کا سارا ملبہ الیکشن کمیشن پر گرادیا
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران  بد انتظامی کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرا دیا،کپتان کہتے ہیں کہ  الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے تھا کہ اتنے بڑے الیکشن ایک ہی روز نہیں ہو سکتے۔ اسلام آباد میں جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے قبل ہوم ورک کرنا چاہیے تھا۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار کی گرفتاری پر کپتان نے کہا کہ میاں افتخار کے خلاف ایف آئی آر صوبائی حکومت نے نہیں مقامی لوگوں نے درج کرائی کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گےجو بھی کارروائی ہوگی میرٹ پر ہوگی۔