Tuesday, December 6, 2022

عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو اجلاس آج طلب کرلیا

عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو اجلاس آج طلب کرلیا
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  اپوزیشن سے بھرپور مقابلے کی تیاری کرتے ہوئے حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان فارن فنڈنگ کیس پر بریفنگ دیں گے ، اپوزیشن کے پروپیگنڈہ سے نمٹنے کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی کارکردگی، معاشی کامیابیوں اور سیاسی امور پر بات ہوگی  ، بابر اعوان آج نیوزکانفرنس میں  فارن فنڈنگ کیس  کے حوالے سےتفصیلات سامنے لائیں گے۔