Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے جھوٹ اور الزام تراشی سے اداروں کو کمزور کیا ہے  : پرویز رشید

عمران خان نے جھوٹ اور الزام تراشی سے اداروں کو کمزور کیا ہے  : پرویز رشید
October 12, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات و  نشریات پرویز رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے  جھوٹ، الزام تراشی اور گالی گلوچ کی بنیاد پر جمہوری عمل اور اداروں کو کمزور  کیا ، کیچڑ اچھالنے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات و  نشریات پرویز رشید نے اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  حلقہ  این اے ایک سو بائیس کے نتائج نے الیکشن چوری کرنے جعلی  پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو گالیاں  دینے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں تحریک انصاف کی ضمانت ضبط ہوئی ہے اب عمران خان آئیں اور ملک سے دہشت گردی انتہا پسندی ،توانائی بحران ،غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کریں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق نے گالیاں دینے والوں کے استعفے منظور نہیں کئے ،ایاز صادق کو دوبارہ اسپیکر منتخب کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائیگا ۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔