Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن رپورٹ کو تحفظات کے باوجود تسلیم کر لیا  

عمران خان نے جوڈیشل کمیشن رپورٹ کو تحفظات کے باوجود تسلیم کر لیا  
July 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے جوڈیشل کمیشن رپورٹ کو تحفظات کے باوجود تسلیم کر لیا ، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  ماضی میں  جہاں جوڈیشل  کمیشن کے  قیام کو ضروری  قرار دیتے  رہے   وہیں ان کا کہنا  تھا کہ انتخابات قانون کے مطابق  نہ ہونے کو  انہوں نے  جوڈیشل کمیشن میں ثابت کردیا ،جلد دووھ کا دوودھ  ا ور  پانی  کا پانی ہو جائے  گا ۔ تفصیلات کے مطابق دو ہزار  تیرہ کےعام انتخابات میں مبینہ دھاندلی  سے متعلق  عمران خان جوڈیشل کمیشن کےقیام  پر  شروع  دن  سے   زور  دیتے  رہے ہیں،عمران خان  کا کہنا تھا کہ جو  معاملات  عدالتی  کمیشن کے سامنے  اٹھائے جا سکتے ہیں  وہ  الیکشن  ٹربیونل میں نہیں  لاسکتے اور  نہ  ہی  ٹربیونل  دھاندلی کے  مرتکب  افراد کو سامنے لا سکتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے  کمیشن میں ثابت کر دیا کہ انتخابات قانون کے مطابق نہیں ہوئے، مسلم لیگ ن نے نگران حکومت کے ساتھ مل کر دھاندلی کی۔ پی  ٹی   آئی  سربراہ  کا کمیشن  کی کارروائی  کے دوران    ایک  سے زائد بار  کہنا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کی کارروائی سے  مطمئن ہیں اور اس کی جو  بھی  رپورٹ  آئے   گی وہ  اسے   تسلیم  کریں  گے۔ تحریک انصاف  کی جانب سے  پینتیس  پنکچر سے متعلق بھی کافی  الزامات  لگائے  جاتے   رہے  تاہم  عدالتی  کمیشن  کی کارروائی میں کسی  بھی موقع پر  عمران خان  یا ان کے  وکیل کی جانب  سے  کوئی   ٹھوس ثبوت  پیش  نہیں  کیا گیا۔