Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجی گئی منی ٹریل کا چارٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجی گئی منی ٹریل کا چارٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے سابق اہلیہ جمائما خان کی جانب سے بھیجی گئی منی ٹریل کا چارٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ کہتے ہیں بنی گالہ کی پراپرٹی کی ایڈوانس رقم خود جمع کرائی۔ انہوں نے عدالت کو دیئے اپنے جواب میں تمام الزامات کو مسترد بھی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نااہلی کیس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔ دستاویزات میں بنی گالہ کی پراپرٹی خریدنے کےلئے جمائمہ خان سے رقم لے کر راشد خان کو دینے کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ بنی گالہ کی ایڈوانس رقم انہوں نے خود جمع کرائی۔ جمائمہ سے رقم ادھار لے کر پاکستان بھجوائی گئی 2002ءکے کاغذات نامزدگی میں ادا کی گئی رقم کو ظاہر کیا۔ عمران خان نے اپنے جواب میں مزید کہا ہے کہ بیرون ملک کمائی گئی آمدن پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے نہ ہی پاکستان میں ظاہر کرنا ضروری ہے۔ ۔تمام الزامات جھوٹے ہیں عدالت کے پاس کسی بھی قسم کاریکارڈ طلب کرنے کا اختیار ہے۔