Thursday, September 19, 2024

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی
February 18, 2018

اسلام آباد( 92 نیو ز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیسری شادی کرلی،عمران خان اور بشریٰ وٹو کے نکاح کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان اور بشریٰ وٹو کے نکاح کی تصاویر جاری کی گئیں ۔

کپتان ایک بار پھر دلہا بن گئے ، عمران خان نے تیسری مرتبہ شادی کا لڈو چکھ لیا  ۔کپتان نے اس بار بشریٰ مانیکا کو  جیون ساتھی بنایا  ۔

تحریک انصاف کور گروپ کے رکن مفتی سعید نے عمران خان کا نکاح پڑھایا،تحریک انصاف نے تصاویر جاری کر دیں  ۔

عمران خان کی جانب سے عون چودھری اور زلفی بخاری گواہ بنے ،نکاح کی تقریب بشریٰ بی بی کے گھر میں ہوئی ۔

سال کے آغاز میں ہی عمران خان کی بشریٰ  بی بی  سے شادی کی خبر  نے تہلکہ مچادیا مگر تحریک انصاف کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ عمران خان نے بھی بشریٰ بی بی کو نکاح کا پیغام بھجوایا ہے  جسے  بشریٰ بی بی نے قبول کر لیا۔

یوں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خان ایک بار پھر دلہا بن گئے۔