Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے تمام اداروں کی تذلیل کو روایت بنا لیا : دانیال عزیز

عمران خان نے تمام اداروں کی تذلیل کو روایت بنا لیا : دانیال عزیز
October 14, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان لفظوں کی جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ عمران خان نے ہر ادارے کو نشانہ بنانے کی روایت بنا لی ہے۔ کپتان سپہ سالار پر تہمت لگانے سے بھی باز نہیں آئے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 122 میں پولنگ فوج کی نگرانی میں کرائی گئی جس کے بعد عدلیہ اور آر اوز پر عمران خان کے الزامات کو شکست ہوئی۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تو فوج کے سپہ سالار کو بھی نہیں بخشا ان پر بھی تہمت لگانے سے باز نہیں آئے‘ انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔ دانیال عزیز کہتے ہیں کہ علیم خان نے تسلیم کیا کہ انتخابات منصفانہ ہیں کیونکہ عوام کی عدالت نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔ پھر یہ شور شرابہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔