Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کر لیا
August 23, 2015
اسلام آباد (92نیوز) ایاز صادق کی وکٹ اڑانے کے بعد کپتان نے اپنی ٹیم کا اجلاس آج تین بجے اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ ایک سو بائیس میں الیکشن ٹربیونل کی جانب سے دوبارہ پولنگ کے فیصلے نے پاکستان تحریک انصاف کی سیاست میں نئی روح پھونک دی ہے۔ فیصلے کے بعد کپتان اور اس کے متوالے جوشیلے ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی مرکزی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس طلب کر لیا جو آج 3 بجے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کابھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی۔