Tuesday, October 4, 2022

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ،سراج الحق

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ،سراج الحق
کراچی (92 نیوز) سراج الحق بھی وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے،کشمیر مارچ سے خطاب میں کہا تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا، نااہل لوگوں کو افلاطون بنا کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا سارا پیسہ سود میں چلا جاتا ہے، مودی تمہارے دفتر سے باہر کھڑے ہونے کا مذاق اڑاتا ہے، لوگ جماعت اسلامی سے پوچھتے ہیں وہ اپوزیشن کے مارچ میں کیوں شریک نہیں؟۔ امیر جماعت نے سانحہ تیز گام کی عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں 70 ساے زائد افراد کا لقمہ اجل بن جانا معمولی بات نہیں، افسوس ناک سانحے کی تمام ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی ملک میں بے روزگاری کی لہر چل پڑی ہے، حکومت وقت کام پہلے کرتی اور سوچتی بعد میں ہے۔