Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فارغ کردیا

عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فارغ کردیا
December 24, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف سے بیوفائی کی سزا پارٹی سے چھٹی ، عمران خان نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو فارغ کردیا کپتان سے میجر صادق اور ان کی بیٹی ایمان طاہر نے ملاقات بھی کی۔

تفصیلات کےمطابق  بلدیاتی انتخابات میں مخالف امیدوار سے سنگت تحریک انصاف کے کئی رہنماﺅں کو لے ڈوبی کپتان نے ایسے بیوفاﺅں کو پارٹی سے بیدخل کردیا فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ گروپ کو ووٹ دینے پر ممتاز چیمہ  حسن مسعود ملک اور ذیشان لیاقت نے مسلم لیگ ن کی حمایت پرپر میانوالی سے ملک مطیع اللہ کو فارغ کردیاگیا ،اٹک، نارووال ، فیصل آباد،خوشاب اور میانوالی سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی شکایت پر درجنوں افراد کی بنیادی رکنیت بھی معطل کی گئی اور انہیں اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں ۔

سہیل کمبڑیال اور ڈاکٹر صلاح الدین بھی نوٹس ملنے والوں میں شامل ہیں ۔ عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف ہمیشہ دھاندلی اور وفاداریاں خرید کر ہی اقتدارتک پہنچے ۔ بدترین طرز سیاست اور حکومت کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے عمران خان سے اٹک سے مسلم لیگ ق کے رہنماءمیجر طاہر صادق اوران کی بیٹی نومنتخب چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طاہر نے بھی بنی گالہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی اتحاد عام انتخابات میں بھی  رہیگا۔ دوسری جانب بیٹوں کی لندن واپسی کے بعد عمران خان سیاسی میدان میں ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔ انہوں نے پارٹی کی سٹریٹجک کمیٹی کا اجلاس بلایا اور اپنی ٹیم کوریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارتوں کے ماتحت کرنے اور سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ پر حکومت کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی ہدایت کردی۔ کپتان پانامہ لیکس معاملے پر25دسمبر صوابی سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز بھی کررہے ہیں جہاں وہ بڑے جلسے سے خطاب کریں گے۔