Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے بغیر پروٹوکول نیب میں پیش ہو کر مثال قائم کر دی

عمران خان نے بغیر پروٹوکول نیب میں پیش ہو کر مثال قائم کر دی
August 7, 2018
پشاور( 92 نیوز)عمران خان نیب پشاور آفس میں بغیر پروٹوکول کے پہنچے  تو ہٹو بچو کی آوازیں آئیں نہ  ہی روڈ بلاک ہوا ، خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے گاڑی چلائی، عمران خان فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ، پروٹوکول کے حوالے سے علی زیدی کاپرویز خٹک سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ کپتان نے طویل پروٹوکول نہ لے کر اپنا دعویٰ سچ ثابت کر دکھایا ، عمران خان پہنچے پشاور نیب آفس مگرنہ کوئی روڈ بلاک ہوا اور نہ ہی آگے پیچھے گاڑیوں کی لمبی لائن لگی ۔ خیبر پختونخوا میں پروٹوکول کے خاتمے کے حوالے سے علی زیدی کا پرویز خٹک سے دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔علی زیدی  نے پرویز خٹک  سے کہا کہ جب وہ وزیراعلیٰ تھے تو اُس دوران بھی گاڑی سگنل پرروک لی تھی  ۔ علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ  کراچی اور لاہور میں تو ایسا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا جبکہ یہاں متوقع وزیراعظم ،وزیراعلیٰ اور اسپیکر جارہے ہیں اور ٹریفک بھی چل رہی ہے۔