Friday, September 13, 2024

عمران خان نے بجلی اور پانی بحران پر نگران وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

عمران خان نے بجلی اور پانی بحران پر نگران وزیر اعظم کو خط لکھ دیا
June 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نےبجلی اورپانی بحران پرنگران وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ خط میں بجلی بحران کے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا شدید گرمی کی لہر کیساتھ ملک کو بجلی اور پانی کے بڑھتے ہوئے بحرانوں کا سامنا ہے۔ میں نے خط کے ذریعے نگران وزیر اعظم سے بجلی کی قلت کی حقیقی صورتحال سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نگران وزیر اعظم 500 ارب کے گردشی قرضوں کی حقیقی صورتحال بھی قوم کے سامنے رکھیں۔ عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نون لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے بلند و بانگ دعوؤں میں کتنی صداقت تھی۔ عمران خان کا کہنا تھا عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نون لیگی حکومت کے دعوں میں کچھ حقیقت بھی تھی یا خالصتاً جھوٹ کا پلندہ تھے۔ نگران وزیر اعظم قوم کو بتائیں کہ شہباز شریف کے اس بیان میں کہ"بجلی کی عدم دستیابی کی ذمہ دار نگران حکومت ہو گی" کس حد تک صداقت ہے۔ عمران خان کا مذید کہنا تھا خط میں میں نے خصوصی طور پر نشاندہی کی کہ توانائی کے شعبے کی بدحالی کے ذمہ داروں کو سامنے لانا نگران حکومت کا فرض ہے۔ نگران حکومت بتائے کہ اسے اس "گڈ گورننس" کی جھلک بھی کہیں دکھائی دیتی ہے جسکا ڈھنڈورہ نون لیگی حکومت اشتہاروں میں پیٹتی رہی۔