Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان نے ایم کیو ایم کے سامنے سرنڈر کردیا:قادرمگسی

عمران خان نے ایم کیو ایم کے سامنے سرنڈر کردیا:قادرمگسی
April 9, 2015
حیدرآباد(92نیوز)سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ عمران خان کراچی کے لوگوں کا خوف ختم کرنے آئے تھے مگر عزیزآباد جاکر انہوں نے خود کو ایم کیو ایم کے سامنے سرنڈر کردیا ہے اُنہیں عوام کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ ایس ٹی پی ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ نائن زیرو کے چھاپے کے بعد کراچی آپریشن سیاسی مصلحت کا شکار ہوچکا ہے۔ گورنر سندھ کی تبدیلی اور کراچی پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کئے بغیر کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کراچی اور لندن میں چار گروپ بن گئے تھے مگر اب اسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم کو دوبارہ منظم کررہی ہے۔ این اے 246 پر ایم کیو ایم کو کامیاب کرانے کے تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دو ماہ تک تقاریر کیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہیں اور لوگوں کو اُمید دلائی کہ وہ کراچی خوف کو ختم کرنے کے لئے جارہے ہیں لیکن عزیز آباد کے قبرستان میں جاکر عمران خان نے خود کو ایم کیو ایم کے سامنے سرنڈر کردیا ہے جس کا عمران خان کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت نے کیا کارروائی کی۔ 12 مئی اور 9 اپریل کے سانحات کی جے آئی ٹی کیوں تشکیل نہیں دی جاتی، ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ 17 سے 19 اپریل تک ایس ٹی پی سندھ میں غیر مقامی افراد کی آبادکاری، سندھ کے وسائل پر حق حاکمیت اور سندھی زبان کو قومی بولی کا درجہ دلوانے کے لئے سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتالیں کرے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔