Thursday, February 29, 2024

عمران خان نے اپنے کارکنوں کو طاقت کے زور پر اقتدار چھیننے کی تربیت دی، دھاندلی کا شور مچانے والے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کریں: وفاقی وزیراطلاعات

عمران خان نے اپنے کارکنوں کو طاقت کے زور پر اقتدار چھیننے کی تربیت دی، دھاندلی کا شور مچانے والے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کریں: وفاقی وزیراطلاعات
June 1, 2015
پشاور (92نیوز) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہو گیا کہ صوبے کی عوام کو عمران خان کی قیادت پر اعتماد نہیں ہے۔ عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کو پچیس فیصد جبکہ دوسری جماعتوں کو پچھتر فیصد نشستیں ملیں جو صوبے کی عوام کا تحریک انصاف پر عدم اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے اور یلغار کی سیاست کو فروغ دیااور اپنے کارکنوں کو طاقت کے زور پر اقتدار چھیننے کی تربیت دی، دھاندلی کا شور مچانے والے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا سامنا کریں اور اپنی خامیوں کو دوسروں پر ڈالنے کی روایت چھوڑ دیں۔