Saturday, September 21, 2024

عمران خان نے انتخابی نتائج فوج کی نگرانی میں منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے انتخابی نتائج فوج کی نگرانی میں منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا
October 5, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے چھ باریاں لیں لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا۔ حکمران جماعت نے خواتین پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ بیلٹ باکس لے جانے والی گاڑیوں میں فوجی تعینات کرنے کی درخواست دیں گے۔ سمن آباد لاہور میں عمران خان نے علیم خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس میں انصاف کےلئے ڈھائی سال لگے۔ حلقے میں تریپن ہزار ووٹ جعلی نکلے لیکن کسی کو سزا نہیں دی گئی۔ نون لیگ نے چھ باریاں لیں لیکن عوام کو کچھ نہیں دیا۔ کپتان نے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لیگی رہنماو¿ں کے حوالے سے انکشاف کیا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں بیلٹ باکس لے جانے والی گاڑیوں میں بھی دھاندلی کی گئی۔ عمران خان نے پولنگ کا سامان لے جانے والی گاڑی میں فوجی تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں عوام ان کے ساتھ تھے لیکن الیکشن ن لیگ جیت جاتی ہے‘ نواز شریف کو جمخانہ سے ہی اپنے امپائروں کیساتھ بیٹنگ کرنے کی عادت ہے۔