عمران خان نے امریکی ٹی وی پر ٹرمپ کی افغان پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی ٹی وی پر ٹرمپ کی افغان پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں۔ کہتے ہیں یہ فلاپ پالیسی ہے،امریکہ کوافغانستان سےنکل جانا چاہئیے۔ امریکی صدر کے بیان سے پاکستانیوں کو انتہائی تکلیف پہنچی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔ معیشت کو سو ارب ڈالرز سے زیاس سے پاکستانیوں کی تذلیل ہوئی، ہمیں امریکہ کی امدادہ نقصان ہوا۔ہیں چاہئیے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کوانٹرویو میں امریکی صدر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کپتان نے کہا کہ افغان جنگ کاکوئی بنیادی مقصدنہیں تھا۔
اب تک مسئلے کا باقاعدہ سیاسی حل بھی پیش نہیں کیا گیا۔ امریکی امدادپاکستان کوبہت مہنگی پڑی۔ افغان ایڈونچر میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا۔
عمران خان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی فلاپ پالیسی ہے۔ امریکا کو روس، ایران اور چین کو بھی شامل کرنا ہو گا۔ دشمنوں کو مارنے کی پالیسی بدلنی ہو گی اور بہتر ہوگا کہ ٹرمپ افغان مسئلے سے دوررہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جس حقانی نیٹ ورک کی حمایت کا پاکستان پرالزام لگایا جاتا ہے وہ زیادہ سے زیادہ 3 ہزار ہیں۔ یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ ڈیڑھ لاکھ فوجی 3 ہزارلوگوں کی وجہ سے ناکام ہوگئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ سب ایک میز پربیٹھیں اورطالبان سے بات کریں۔ جب تک افغانستان میں افواج موجودرہیں گی، مسئلہ موجودرہے گا۔ امریکا افغانستان چھوڑدے اورمتفقہ حکومت لائی جائے۔
کپتان نے کہا کہ وہ حکومت کو تجویز دیں گے کہ امریکی امداد کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتے ہیں۔