Saturday, July 27, 2024

عمران خان نے اسپتال کے 30کروڑ آف شور کمپنی میں ڈبوئے : پرویز رشید

عمران خان نے اسپتال کے 30کروڑ آف شور کمپنی میں ڈبوئے : پرویز رشید
April 12, 2016
دھیرکوٹ (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کے 30کروڑ آف شور کمپنی میں ڈبو دیے۔ عمران خان جہازوں پر سفر کیسے کرتے ہیں؟ کیا کاروبار ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں پھینکے جاتے۔ وہ آزادکشمیر کے علاقے دھیر کوٹ میں ن لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ ایک جھوٹ بولنے والا اور دوسرا قلابازیاں کھانے والا آپ کے پاس آئیں گے۔ خیرات اور زکوة کے پیسوں سے عمران خان نے آف شور کمپنی بنائی۔ دو ہزار دس میں تیس کروڑ روپے ملک سے باہر گئے جس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔