Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا

عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا
July 28, 2017

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں نوازشریف سے ذاتی دشمنی نہیں اُنہیں چالیس برسوں سے جانتا ہوں ۔ یہ طویل لڑائی ملک و قوم کے لئے لڑی ۔عدلیہ چاہے تو ملک میں طاقت ور کا احتساب بھی ہو سکتا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عدالت عظمیٰ کے بڑے فیصلے کے بعد کھلاڑیوں کے کپتان خوشی سے نہال دکھائی دیئے اور ایک بھر پور پریس کانفرنس میں اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں بڑے جلسے اور یوم تشکر منانے کا اعلان کیا،عمران خان نے واضح کہا کہ اُن کی نوازشریف  سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں وہ اُنہیں چالیس برسوں سے جانتے ہیں۔ کھلاڑیوں کے کپتان نے جے آئی ٹی کے ممبرز کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے  کہا کہ عدلیہ چاہے تو ملک میں طاقتور کا احتساب بھی ہو سکتا ہے ۔

عمران خان آج بھی شریف خاندان کے اربوں کے محلات کا ذکر کرنا نہ بھولے اور کہا کہ ملک کو چھوٹے چوروں نے نہیں بڑے چوروں نے لوٹا ہے ۔

کپتان نے واضح کہا کہ پاناما کیس میں طویل جدو جہد کے بعد کامیابی ملی جس پر وہ اللہ کے شکر گزار ہیں ۔ قومیں جنگوں اور زلزلوں سے تباہ نہیں ہوتیں بلکہ اُس وقت تباہ ہوتے ہیں جب ملک میں انصاف نہ ملے۔