Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نے آزادانہ الیکشن کے لئے 4مطالبات پیش کر دیئے

عمران خان نے آزادانہ الیکشن کے لئے 4مطالبات پیش کر دیئے
July 19, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے آزادانہ انتخابات کے لئے چار مطالبات پیش کردیئے۔کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی ازسرنو تشکیل ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق، بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ اور نگران حکومت پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائے۔ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کاروبار کی آڑ میں کرپشن کی۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں نے بنی گالہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھیں موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات قبول نہیں،الیکشن کمیشن کو ازسرنو تشکیل دیا جائے،انہوں نے چارمطالبات بھی پیش کردئیے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ ساری کابینہ وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنے میں لگی ہے۔ ملک میں کیا ہو رہا ہے کسی کو فکر نہیں، شریف خاندان کا بزنس ہی کرپشن ہے۔ کرپشن کا پیسہ ری سائیکلنگ کرنے کیلئے کمپنیاں بنائی گئیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ پاناما آنے کے بعد شریف خاندان نے اپنی اثاثے تسلیم کئے لیکن منی ٹریل نہیں دی۔ شریف خاندان کو صفائی کیلئے 5 مواقع ملے سوا سال میں جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں کہا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر جو کچھ ہوا ،نوازشریف کی بے فکری کا ثبوت ہے،انہوں نے مزمت تک نہیں کی  ۔