Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نےسپریم کورٹ میں جاکر غلطی کی  : کائرہ ،خورشید شاہ

عمران خان نےسپریم کورٹ میں جاکر غلطی کی  : کائرہ ،خورشید شاہ
December 12, 2016

سکھر(92نیوز)پیپلزپارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما پر ہمارا بل منظور کیا جائے ،ہماری دانست میں عمران خان نے سپریم کورٹ جاکر غلطی کی ہے ۔،

سکھر میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاناما پر پیپلزپارٹی کا بل منظور کیا جائے کیونکہ پی ٹی آئی رہنماوں کے بھی اس پر دستخط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرمملکت سے گزارش کرتاہوں کہ بیان دیتے ہوئے سوچ سمجھ لیا کریں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے صرف ایک حصے پر کام ہورہا ہے ۔