Thursday, September 29, 2022

عمران خان نو جولائی کو پارٹی منشور کا اعلان کریں گے

عمران خان نو جولائی کو پارٹی منشور کا اعلان کریں گے
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی منشور تیار کر لیا۔ عمران خان  نو جولائی کو پارٹی منشور کا اعلان کریں گے۔ تقریب میں پی ٹی آئی کی قیادت  بھی شریک ہو گی۔ ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی منشور میں 100 دن پلان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انسداد دہشتگردی کے قوانین میں بھی تبدیلی لائی جائے گی۔ ٹیکس کا بوجھ کم کرنے اور بجلی اور گيس کی قیمتیں کم کرنے کو بھی منشور کا حصہ بنایا جائے گا ۔ ذرائع کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھر بنائے جانے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ معیشت کی بحالی اور خارجہ محاذ پر تعلقات کے حوالے سے عملدرآمد بھی پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہو گا۔ پی ٹی آئی تعلیم ،صحت، روز گار، نوجوانوں اورخواتین کے بارے میں عملی پالیسی بھی بتائے گی۔