Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نااہلی کی درخواست خارج، ضیا اللہ آفریدی اہل قرار

عمران خان نااہلی کی درخواست خارج، ضیا اللہ آفریدی اہل قرار
February 8, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان نااہلی کی درخواست خارج کرتے ہوئے ضیا اللہ آفریدی کو اہل قرار دے دیا ۔
الیکشن کمیشن نے ضیا اللہ آفریدی کیس میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست خارج کر دی اور ضیا اللہ آفریدی کو ممبر صوبائی اسمبلی کے لیے اہل قرار دے دیا ۔
عمران خان کی جانب سے ضیا اللہ آفریدی کو فلور کراسنگ پر نا اہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی ۔
ضیا اللہ آفریدی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ضیا اللہ آفریدی نے کسی پارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی ۔ میرے موکل کو بغیر شو کاز نوٹس کے پارٹی سے نکالا گیا جو کہ غیر قانونی ہے ۔
دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور عمران خان کی درخواست کو خارج کر دیا ۔
فیصلہ 3 دو کی اکثریت سے سنایا گیا ۔
دوسری جانب انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست خارج کر دی گئی ۔
یوسف علی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ۔
تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق تمام دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے ۔
الیکشن کمیشن نے دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یوسف علی کی درخواست خارج کر دی ۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درست قرار دیدیا ۔