Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

عمران خان نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی

عمران خان نااہلی کیس: الیکشن کمیشن نے سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی
July 12, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیس پر پیشرفت نہ ہوسکی۔۔۔چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسی نوعیت کا مقدمہ سپریم کورٹ میں بھی چل رہا ہے دیکھنا ہوگا عدالت عظمیٰ میں کیا کارروائی چلتی ہے۔

ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لینے کا معاملہ۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان کی ناہلی کی درخواست کی سماعت کی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز اسی نوعیت کے مقدمے کی سماعت تھی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی اگر روزانہ کی بنیاد پر سماعت شروع ہوگئی تو پھر اس کیس میں تاخیر ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت مقدمے کا یہاں پر چلنے والے کیس پر بھی اثرہوگا۔ الیکشن کمیشن کسی کےخلاف خود بات نہیں کرتا۔ کوئی پٹیشن آئے تو سننا پڑتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کیس سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باعث سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران کے وکیل فیصل چوہدری کاکہنا تھا کہ تمام مقدمات پانامہ لیکس کے کاﺅنٹر بلاسٹ ہیں۔ عمران خان کو بلیک میل کیا جارہا ہے لیکن وہ ہر معاملے کی طرح سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ شاہد گوندل نے کہا کہ ملک کے ایک منشیات فروش نے عمران خان کے خلاف مقدمات دائر کئے۔۔ عمران خان کا کیا یہ قصور ہے کہ وہ اپنی حلال کی کمائی کو ملک واپس لائے۔