Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے ایک دن پہلے بیرون ملک چلے گئے

عمران خان قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے ایک دن پہلے بیرون ملک چلے گئے
May 12, 2016
لاہور (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ کل نوازشریف سے ان کے اثاثوں کے بارے میں سوال نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ انہوں کل نمل کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑ رہا ہے۔ انہیں انتظار تھا کہ نوازشریف سے آف شور کمپنی کے بارے میں پوچھیں گے مگر افسوس کہ وہ وزیراعظم سے ان کے اثاثوں کے بارے میں سوال نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر کو واپس آ کر اپنے مطالبات پرزور انداز میں رکھیں گے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کی شرکت متوقع ہے۔ پاناما لیکس کے حوالے سے اجلاس کو غیرمعمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے مابین ہنگامہ خیزی کے امکانات ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔