Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

عمران خان فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل بھی کریں، مریم اورنگزیب

عمران خان فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل بھی کریں، مریم اورنگزیب
January 21, 2021

لاہور (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان فارن فنڈنگ کیس اوپن کرنے کے دعوے پر عمل بھی کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا خان صاحب 24 گھنٹے گزر چکے آپ نے ابھی تک اوپن سماعت کی درخواست کیوں نہیں دی ؟ آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے؟ آپ کی چوری پکڑی گئی،عوام کو حساب دیں۔ کھوکھلے نعرے نہ لگائیں، ان پر عمل بھی کریں۔ فارن فنڈنگ کیس میں 23 پکڑے جانے والے خفیہ اکاؤنٹس عوام کے سامنے لانے کا آج حکم جاری کریں۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی خفیہ نہ رکھنے کی درخواست دائر کریں۔ آج اپنی بات پر عمل کریں، فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا حکم دیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔