عمران خان غدار ،چور اور دشمنوں کے آلہ کار ہیں: پرویز رشید
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان غدار ملک دشمن چور اور دشمنوں کے آلہ کار ہیں اگر وہ آلہ کار نہیں تو میرے خلاف مقدمہ درج کرائیں اور عدالت میں جائیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہودیوں ، ہندوؤں ، سکھوں اور ملک دشمنوں سے فنڈ لے کر دھرنوں ، احتجاج سول نافرمانی ،پی ٹی وی ،پارلیمنٹ پر حملہ اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے استعمال کرتے رہے۔
پرویز رشید نے الیکشن کمیشن کو بھی خوب آڑے ہاتھوں لیا کہنے لگے کہ الیکشن کمیشن اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ ہے الیکشن کمیشن عمران خان کے گناہوں پر پردہ ڈال رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پرویز رشید عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور نواز شریف کے ٹیکس ادا کرنے سے متعلق سوالوں کے جواب پر برہم ہو گئے اور پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے۔